اسامہ میر نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر بن گئے

لاہور (ا  13 مارچ 2024ء ) ملتان سلطانز کے لیگ سپنر اسامہ میر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی۔ اسامہ میر پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔ انہوں نے رواں ایڈیشن میں اب تک 21 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اسامہ میر نے گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے 20 وکٹیں لینے والے راشد خان کو پیچھے چھوڑا۔
حسن علی نے 2019ء میں پشاور زلمی کیلئے 25، عباس آفریدی نے 2023ء میں ملتان سلطانز کے لیے 23، احسان اللہ نے ملتان سلطانز کے لیے ہی 22 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف نے 2019ء کے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے 21 وکٹیں لی تھیں۔ پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں اسامہ میر سے زیادہ وکٹیں لینے والے چاروں کھلاڑی فاسٹ بولر ہیں۔

Leave a Comment