دلکش آنکھوں اور خوبصورت رنگ ڈھنگ کی حامل عربی خواتین ہر وقت مہکتی نظر آتی ہیں ان کو دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے جیسے سارا سکون ان کے پاس موجود ہے۔ مگر کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ ان میں سے ہمیشہ ایک خآص قسم کی خوشبو آرہی ہوتی ہے۔۔۔

لیکن وہ خوشبو کیوں آتی ہے؟

اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان نے اپنی ایک ویڈیو پروگرام میں بتایا کہ:

” الیکٹریکل عود یا برقی اگر بتی دان عربیوں کے گھروں میں ہونا ایک عام بات ہے اس میں وہ اس میں خّوشبو کے مختلف فلیورز جیسے قیمتی دوخان اور روز اینڈ شائے وغیرہ یا پھر خالص عود کا استعمال کرتے ہیں۔ جو کہ بوتلوں میں پائوڈر کی شکل میں موجود ہوتا ہے اور اس پائوڈر کو وہ برقی اگربتی دان میں ڈال دیتے ہیں اور جیسے ہی اس کی خوشبو اٹھنے لگتی ہے وہ اپنے سارے گھر میں اس کی دھّونی دیتے ہیں اور اپنے کپڑوں کو بھی اس کے دھوئیں میں اچھی طرح دھونی دلواتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے اندر سے ہر وقت خوشبو آتی رہتی ہے۔

عربی خواتین اپنے بالوں میں بھی اس کا دھواں دیتی ہیں جس کی وجہ سے مذید مہک آنے لگتی ہے۔”

اگر آُپ بھی چاہتی ہیں کہ آپ کے اندر سے بھی خوشبو آئے تو آپ بھی اسی طرح کا ایک برقی اگر بتی دان گھر میں لے آئیں اور اس سے پورے گھر میں دھونی بھی دے لیں اور خوشبو بھی آرام سے حاصل کریں۔